Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / نامور کلاسیکی گلوکار استاد عقیل احمد خاں کا انتقال

نامور کلاسیکی گلوکار استاد عقیل احمد خاں کا انتقال

آگرہ ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آگرہ گھرانہ سے تعلق رکھنے والے کلاسیکی گلوکار استاد عقیل احمد خاں کا انتقال ہوگیا ۔ وہ 80 برس کے تھے اور گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ 20 نومبر 1933 ء کو آگرہ میں پیدا ہونے والے عقیل احمد خاں افسانوی گلوکار استاد فیاض خان کے پوتے تھے ۔ وہ گلوکاری کی صنف ’’خیال‘‘ گانے میں لاجواب تھے ۔ دھروپہ کے انداز میں خ

آگرہ ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آگرہ گھرانہ سے تعلق رکھنے والے کلاسیکی گلوکار استاد عقیل احمد خاں کا انتقال ہوگیا ۔ وہ 80 برس کے تھے اور گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ 20 نومبر 1933 ء کو آگرہ میں پیدا ہونے والے عقیل احمد خاں افسانوی گلوکار استاد فیاض خان کے پوتے تھے ۔ وہ گلوکاری کی صنف ’’خیال‘‘ گانے میں لاجواب تھے ۔ دھروپہ کے انداز میں خیال گائیکی کیلئے انہیں استاد تصور کیا جاتا تھا۔ انہوں نے علامہ اقبال کے مشہور ترانہ ہندی ’’سارے جہاں سے اچھا‘’ گاکر بھی خوب داد و تحسین حاصل کی جبکہ فلم لیلی مجنوں کیلئے انہوں نے اپنی آواز دی۔ مرحوم عقیل احمد خاں موہن پیا کے نام سے جانے جاتے تھے ۔ انہیں اپنے کیریئر کے دوران موسیقی کے کئی اہم ایوارڈس سے نوازا گیا۔ ان کی تدفین کربلا میدان میں واقع قدیم مسلم قبرستان میں عمل میں آئی جبکہ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT