Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / نامپلی اسمبلی حلقہ کے مختلف مقامات پر فیروز خان کا دورہ

نامپلی اسمبلی حلقہ کے مختلف مقامات پر فیروز خان کا دورہ

عوام کا والہانہ خیرمقدم، کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

عوام کا والہانہ خیرمقدم، کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
حیدرآباد 13 اپریل (پریس نوٹ) تلگودیشم امیدوار حلقہ نامپلی فیروز خان نے 12 اپریل کو پیدل دورہ کرتے ہوئے مہدی پٹنم ڈیویژن میں امبا ٹاکیز، گڈی ملکاپور، ہریجن بستی، نوودیا کالونی، بوجہ گٹہ کے علاوہ کانتی نگر، سنتوش نگر، ریتی باؤلی، پی این ٹی کالونی، رول باغ، بدھانا بھا نگر کالونی میں فیروز خان نے پیدل دورہ کرتے ہوئے مقامی عوام سے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ عوام نے فیروز خاں کا والہانہ استقبال کیا۔ جگہ جگہ گلپوشی بھی کی گئی۔ سخت گرما میں پانی مہیا کئے جانے پر امیدوار کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا ہے کہ ہم آپ کے کام سے کافی متاثر ہیں اور آپ کی کامیابی کے منتظر ہیں کیونکہ فیروز خان نے بغیر کسی مفاد کے کام انجام دیا ہے

اس لئے آپ ہی ووٹ کے حقدار ہیں۔ یہ سن کر فیروز خان نے اظہار مسرت کیا اور کہا ہے کہ میری کامیابی آپ کی کامیابی ہے۔ اس دور میں کام کرنے کے لئے تعلیمی قابلیت ضروری ہے جو صرف اپنا گھر بھرنا جانتے ہیں ایسے لوگوں کو دوسروں کی پرواہ بھی نہیں رہتی اس لئے بزرگوں نے کہا ہے کہ مفاد پرستوں کے آنکھ اور کان نہیں ہوتے کیا دوسروں کی مدد کریں گے۔ 13 اپریل اتوار کو صبح 8 بجے سے سیتارام باغ، جٹ کیفے، ملے پلی چوراستہ اور دیگر محلہ جات میں بھی پیدل دورہ ہوا۔ عوام کی کثیر تعداد نے امیدوار کی بکثرت گلپوشی کی۔ فیروز خان کے کام کی سراہنا کی۔ ان کے ہی حق میں ووٹ دینے کا وعدہ کیا اور کہاکہ کام سے ہی فیروز خاں کا نام ہے۔

TOPPOPULARRECENT