Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / نامپلی اسمبلی کے تلگو دیشم امیدوار فیروز خاں کی انتخابی مہم کا عملاً آغاز

نامپلی اسمبلی کے تلگو دیشم امیدوار فیروز خاں کی انتخابی مہم کا عملاً آغاز

مختلف مقامات پر پدیاترا ، عوام سے ملاقات ، عوام کی جانب سے شاندار خیر مقدم ، عوامی خدمات میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا اعلان

مختلف مقامات پر پدیاترا ، عوام سے ملاقات ، عوام کی جانب سے شاندار خیر مقدم ، عوامی خدمات میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا اعلان

حیدرآباد۔/11اپریل، ( سیاست نیوز) حلقہ اسمبلی نامپلی کے تلگودیشم امیدوار فیروز خاں نے آج انتخابی مہم کا عملاً آغاز کردیا۔ انہوں نے مہدی پٹنم ڈیویژن کے مختلف علاقوں میں پدیاترا کرتے ہوئے رائے دہندوں سے شخصی طور پر ملاقات کی۔ گڈی ملکاپور، ہریجن بستی، نودیاکالونی اور دیگر علاقوں میں ان کی پدیاترا کے موقع پر تلگودیشم کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ عوام نے فیروز خاں کا شاندار استقبال کیا اور ان کی مکمل تائید کا یقین دلایا۔انہوں نے رائے دہندوں سے وعدہ کیا کہ وہ کامیابی کے بعد اپنی عوامی خدمات میں توسیع کرتے ہوئے حلقہ کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کے لئے روزگار پر مبنی اداروں کے قیام پر توجہ دیں گے۔ انہوں نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران کئے گئے مختلف فلاحی کاموں کا حوالہ دیا اور کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے۔ موسم گرما میں پانی کی قلت سے نمٹنے کیلئے انہوں نے اپنی جانب سے ٹینکرس کے ذریعہ مفت پانی سربراہ کیا۔ رائے دہندوں نے یقین دلایا کہ وہ پارٹی کی بنیاد پر نہیں بلکہ فیروز خاں کی کارکردگی کی بنیاد پر تائید کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ مختلف علاقوں میں عوام نے اپنے مسائل پیش کرتے ہوئے شکایت کی کہ سابقہ عوامی نمائندوں نے ان کے مسائل کو یکسر نظرانداز کردیا تھا۔ فیروز خاں نے نامپلی اسمبلی حلقہ کو ترقیافتہ حلقہ میں تبدیل کرنے کا عہد کیا۔ فیروز خاں کل 12اپریل کو مہدی پٹنم کے علاقوں شانتی نگر کالونی، سنتوش نگر کالونی، ریتی باؤلی، پی اینڈ ٹی کالونی، قرول باغ، پدمنابھ نگر کالونی اور دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے۔ دورہ کے موقع پر نوجوانوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا اور بلالحاظ مذہب و ملت عوام شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT