Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / نامپلی ریلوے اسٹیشن پر سونے کے بسکٹس کی دستیابی کا نیا تنازعہ

نامپلی ریلوے اسٹیشن پر سونے کے بسکٹس کی دستیابی کا نیا تنازعہ

حیدرآباد۔/19اکٹوبر، ( سیاست نیوز) نامپلی ریلوے اسٹیشن پر سونے کے بسکٹس دستیاب ہونے والے کیس نے ایک نیا موڑ اس وقت اختیار کرلیا جب ایک شخص نے ریلوے پولیس پونے سے اپنے 33 سونے کے بسکٹس کا سرقہ ہونے کی ایک شکایت درج کروائی ہے۔ ریلوے پولیس کے ڈائرکٹر جنرل ٹی کرشنا پرساد نے بتایا کہ 15ستمبر کو ریلوے پولیس نے غیر قانونی طور پر سونے کے بسکٹس اپنے قبضہ میں رکھنے کے الزام میں 5 افراد بشمول قلی اور آٹو ڈرائیور کو گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر دستیاب ہونے والے سونے کے بسکٹس کی تحقیقات جاری ہے اور کل ریلوے پولیس پونے کا ایک عہدیدار یہاں کی پولیس سے رابطہ قائم کرتے ہوئے پونے ڈیویژن میں سونے کے بسکٹس کا سرقہ ہونے کا ایک ایف آئی آر حوالے کیا۔ مسٹر کرشنا پرساد نے مزید کہا کہ انہوں نے پونے ریلوے پولیس سے سونے کے بسکٹس سے متعلق ایف آئی آر کرنے پر مزید تفصیلات طلب کی ہیں جبکہ ضبط شدہ سونے کے بسکٹس کو کسٹمس اور سنٹرل اکسائیز کے حوالے کیا جاچکا ہے۔سونے کے بسکٹس ریلوے اسٹیشن پر دستیاب ہونے پر تین قلی اوردو آٹوڈرائیورس نے 5 سونے کے بسکٹس کا سرقہ کیا تھا اور بقایا بسکٹس کو ریلوے پولیس کے حوالے کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT