Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / نامپلی ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ حالت میں نعش دستیاب

نامپلی ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ حالت میں نعش دستیاب

حیدرآباد /15 جولائی ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس نے اسٹیشن سے ایک شخص کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب کرلی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ سرینواس جو جمی کنٹہ تانڈہ ناگر جنا ساگر کا ساکن تھا ۔ نامپلی ریلوے پولیس نے ایک اطلاع پر اس شخص کی نعش کو پلیٹ فارم نمبر ایک سے برآمد کرلیا ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس نے بتایا کہ نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ایک اور حادثہ میں ایک شخص ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ حادثہ حفیظ پیٹ اور چندا نگر کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT