Saturday , December 15 2018

نامپلی ریلوے پولیس کو نومولود کی نعش دستیاب

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس نے ایک نومولود کی نعش کو بھرت نگر علاقہ سے برآمد کرلیا ۔ ریلوے پولیس نے پنچنامہ کے بعد نعش کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانے میں محفوظ کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دو دن کا نومولود بچے کی نعش کو ریلوے پولیس نے بھرت نگر اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائین سے برآمد کرلیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT