Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / نامپلی سے تلگودیشم امیدوار فیروز خان کو بھاری اکثریت سے کامیابی کا یقین

نامپلی سے تلگودیشم امیدوار فیروز خان کو بھاری اکثریت سے کامیابی کا یقین

حیدرآباد۔/12اپریل، ( سیاست نیوز) تلگودیشم امیدوار حلقہ اسمبلی نامپلی فیروز خاں نے یقین ظاہر کیا کہ عوامی تائید کے ذریعہ وہ بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے حلقہ کے مختلف علاقوںکا پیدل دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی۔ جگہ جگہ رائے دہندوں نے ان کا استقبال کیا اور گلپوشی کی۔ فیروز خاں نے کہا کہ عوام مقامی مسائل کی عدم یکسوئی سے سخت ناراض ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس برسوں کے دوران مقامی جماعت کے امیدواروں نے اس حلقہ کی ترقی کو نظرانداز کردیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں سے وہ کسی عہدہ کے بغیر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عوام میں ان کی تائید کم کرنے کیلئے مقامی جماعت بے بنیاد پروپگنڈہ کررہی ہے اور ان کے امیج کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم انہیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی دعاؤں کے سبب ان سازشوں کو ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کامیابی کے بعد حلقہ نامپلی کو ترقی یافتہ علاقہ میں تبدیل کردیں گے اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔ فیروز خاں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مخالفین کے پروپگنڈہ کا شکار ہوئے بغیر کارکردگی کی بنیاد پر انہیں خدمت کا موقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہی جمہوریت میں بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں اور نامپلی کے رائے دہندے باشعور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT