Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / نامپلی میں خاتون کے گلے سے چین سرقہ کی واردات

نامپلی میں خاتون کے گلے سے چین سرقہ کی واردات

حیدرآباد /24 اگست ( سیاست نیوز ) شہر میں رہزنی کی وارداتوں سے سب سے زیادہ پریشان سٹی پولیس کے آج پیش آئی ایک اور واردات نے پریشان کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نامپلی کے علاوہ بازار گھاٹ میں نامعلوم سارقوں نے ایک خاتون کے گلے سے تقریباً ساڑتے تین تولے طلائی زیور کا سرقہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق 45 سالہ خاتون راجہ منی جو اولڈ ملے پلی علاقہ کی ساکن تھی ۔ ایک خانگی ایجوکیشن اسٹڈیز میں ملازمہ کا کام کرتی ہے ۔ یہ خاتون کام کے بعد ایک اپارٹمنٹ جایا کرتی تھی جہاں اس ادارے سے وابستہ ایک خاتون ٹیچر کے مکان میں کام کے بعد وہ اپنے گھر جاتی تھی روزآنہ کے معمول کی طرح راجہ منی آج اپنے مکان جارہی تھی کہ نامعلوم افراد جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اس خاتون کے گلے سے طلائی چین کا سرقہ کرلیا ۔ نامپلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT