Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / نامپلی میں ٹرین کی بوگی سے نعش برآمد

نامپلی میں ٹرین کی بوگی سے نعش برآمد

حیدرآباد /30 جولائی ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس نامپلی نے ایم ایم ٹی ایس ٹرین کی ایک بوگی سے نعش دستیاب کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد کچھ دیر کیلئے سنسنی پھیل گئی تاہم ریلوے پولیس نے فوری اس شخص کی شناخت کرلی اور بتایا کہ یہ شخص ہوسکتا ہے سفر کے دوران خرابی صحت کے سبب فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق 52 سالہ شخص ناگیش جو دیانند نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے بلدیہ کا مزدور بتایا گیا ہے ۔ ریلوے پولیس نے ایم ٹی ایس ٹرین کی ایک بوگی سے اس کی نعش برآمد کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT