Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / نامپلی ٹریفک پولیس اسٹیشن کے روبرو اقدام خودکشی کرنے والا شخص گرفتار

نامپلی ٹریفک پولیس اسٹیشن کے روبرو اقدام خودکشی کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) نامپلی پولیس ٹریفک پولیس اسٹیشن کے روبرو ایک نامعلوم شخص نے خودکشی کی ناکام کوشش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج دوپہر ایک نامعلوم شخص نے پولیس اسٹیشن کے روبرو پٹرول پی لیا جس کو دیکھ کر ٹریفک پولیس عملہ نے اسے پکڑ لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شخص جس کی عمل تقریباً 40 سال بتائی جاتی ہے نہ پولیس اسٹیشن کے روبرو پارک کئے ہوئے موٹر سائیکل کے پٹرول ٹینک کا پائپ کھینچ کر پٹرول پی لیا اور بعد ازاں خودسوزی کرنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے اسے فوری دواخانہ عثمانیہ کو ایمبولنس میں منتقل کیا اور اس واقعہ کے بعد نامپلی پولیس اسٹیشن جو نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہے پر سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس اس واقع میں خودکشی کی کوشش کی وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT