Saturday , February 23 2019

نامپلی پولیس نے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ہلاک خاتون کی شناخت کرلی

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) نامپلی ریلوے پولیس نے صنعت نگر علاقہ میں ہلاک خاتون کی شناخت کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ ایلاماں جو شنکر پلی علاقہ کے ساکن وینکٹیا کی بیوی تھی، پیشہ سے مزدور بتائی گئی ہے۔ یہ خاتون کل صنعت نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریاں عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ اس خاتون کی صنعت نگر علاقہ میں موجودگی اور حادثہ میں ہلاکت پر شبہات پائے جاتے ہیں۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT