Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / نام کا بیجا استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی : ہزارے

نام کا بیجا استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی : ہزارے

ممبئی 6 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) رشوت کے خلاف جہد کار انا ہزارے نے آج حکام سے کہا کہ ان افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو ان کے نام کا بیجا استعمال کرتے ہوئے بیورو کریٹس کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انا ہزارے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات کچھ افراد نے ان کے علم میں لائی کہ کچھ افراد نے فرضی مکتوب تیار کئے ہیں اور عہدیداروں کو گمراہ کر رہے ہیں کہ انا نے انہیں تحصیل ‘ ضلع ‘ اور ریاستی سطح کی کمیٹیوں کیلئے نامزد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل ہی بھرشٹا چار ورودھی جن آندولن ( ٹرسٹ ) کی تمام کمیٹیوں کو تحلیل کردیا گیا ہے ۔ ہم نے کسی بھی کارکن کو کسی بھی سرکاری کمیٹی کیلئے نامزد نہیں کیا ہے ۔ جو لوگ میرا نام اور ٹرسٹ کا نام لے کر عہدیداروں کو گمراہ کر رہے ہیں ان کے قانونی خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT