Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / ناندیڑمیں کامیابی عام ووٹرس اوراقلیت کی مرہون منت

ناندیڑمیں کامیابی عام ووٹرس اوراقلیت کی مرہون منت

 

ممبئی۔ 21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر کے مراٹھوارہ میں واقع ناندیڑ ۔واگھیلا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس کی تاریخی اور شاندارکامیابی کے لیے کانگریس لیڈرشپ نے عام ووٹرس اور اقلیتی فرقہ کو دمہ دار قراردیا ہے ۔اس بات کا اعتراف مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ اشوک چوان نے کیا ہے اور انہوں نے ناندیڑ کے سنیئر کانگریسی لیڈراور سابق یوتھ کانگریس صدر عزیز لالانی کا اس جیت کیلئے شکریہ اداکیا ہے ۔واضح رہے کہ کانگریس نے بی جے پی کے کانگریس مکت بھارت کے نعرے کو منہ چڑاتے ہوئے میونسپل کارپوریشن الیکشن میں شاندار جیت حاصل کی اور کارپوریشن کی 81نشستوں میں سے 73پر کامیابی حاصل کرلی اور اس کیلئے عزیز لالانی نے بھرپور انتخابی مہم کرتے ہوئے کانگریس کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا۔یہی نتیجہ ہے کہ کانگریس نے انتخابات میں شیوسینا،بی جے پی ،این سی پی اور ایم آئی ایم کو دھول چٹا دی ہے ،دراصل ایم آئی ایم کی شکست سب سے حیرت ناک ہے کیونکہ اس نے گزشتہ الیکشن میں 11نشستیں حاصل کئے تھے اور اس بار ان کا کھاتہ بھی نہیں کھلا ہے ۔ناندیڑ ۔واگھیلا میونسپل کارپوریشن میں کامیابی کیلئے یوتھ کانگریس کے سابق صدر عزیز لالانی بھی کمزور،پسماندہ اور اقلیتی فرقے کو اس کامیابی کیلئے ذمہ دارمانتے ہیں ،لالانی ایک عرصے سے بینکنگ سیکٹر میں سرگرم ہیں اور سینٹرل بینک کے ڈائرکٹر بھی رہ چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی فرقے نے اس بار کسی بھی طرح کی باتو ں میں آنے کے بجائے کانگریس کا دامن تھام لیا اور اقلیتی فرقے کے 24امیدواروں میں سے 22 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کیساتھ ساتھ حالیہ گرام پنچایت انتخابات میں بھی کانگریس نے شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT