Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ناندیڑ بلدی انتخابات میں ناکامی کے باعث مقامی جماعت بوکھلاہٹ کا شکار

ناندیڑ بلدی انتخابات میں ناکامی کے باعث مقامی جماعت بوکھلاہٹ کا شکار

عوام جذباتی باتوں اور تقریروں پر دھیان نہ دیں۔ نظام آباد ایم بی ٹی قائدین
نظام آباد۔ 18؍اکٹوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قائدین مجلس بچاؤ تحریک نظام آباد عبدالقادر ساجد ضلع صدر محمد فاروق سنیئر قائد ایم بی ٹی ، عبدالحکیم نائب صدر ٹاؤن، عمران نصیب خان جنرل سکریٹری، محمد ظفر علی بی کام ایل ایل بی صدر ایم بی ٹی یوتھ ٹاؤن نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد قیادت حالیہ ناندیڑ بلدی انتخابات میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور اس ہزیمت سے مسلمانان دکن کی توجہ ہٹانے کیلئے اپنے پارٹی کے اخبار کے ذریعہ دوسروں پر بے بنیاد الزام تراشی کررہی ہے۔ ناندیڑ کے باشعور مسلمانوں نے جذباتی تقریروں اور بھڑکاؤ باشن کے ذریعہ چلنے والی اس جماعت کو قرار واقعی سبق سکھایا ہے اور انشا ء اللہ بہت جلد نظام آباد کے مسلمان بھی اس نام نہاد جماعت کی قیادت کو سبق سکھانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ پچھلے الیکشن میں نظام آباد کے مسلمانوں نے اس نام نہاد مسلم جماعت کے قائدین کی جذباتی تقریروں پر بھروسہ کرکے 16کارپوریٹروں کو جتایا تھا اس قدر شاندار کامیابی کے بعد بھی نام نہاد قیادت کو ساڑھے تین سال میں ایک دفعہ بھی اظہار تشکر کیلئے بھی نظام آباد آنے کی توفیق نصیب نہیں ہوئی۔ ہر مہینہ نظام آباد آنے کا وعدہ بھی جھوٹا ثابت ہوا۔ مسلم میٹرینٹی ہاسپٹل اور منی دارالسلام کے قیام کے وعدے بھی جھوٹے ثابت ہوئے۔ مسلم محلے پسماندگی کا شکار ہیں ۔ بودھن روڈ موت اور حادثات کا مرکز بنی ہوئی ہے ، بائی پاس روڈ بھی مکمل نہیں ہوسکی۔ نظام آباد کے مسلمان یہ بات بھی نہیں بھول سکتے کہ 16مسلم کارپوریٹر جتنانے کے بعد بھی اس نام نہاد قیادت نے مسلم میئر بنانے کا سنہری موقع کھودیا اور اپنے منتخب نمائندوں کو فروخت ہونے کا موقع دیا۔ الغرض نظام آباد کے باشعور مسلمان اگلے الیکشن میں اس جماعت کو سبق سکھانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ ناندیڑ میں ناکامی سے اس جماعت کی قیادت نے کوئی سبق نہیں سیکھا بلکہ دوسروں پر بے بنیا دالزامات لگا کر اس ناکامی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT