Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ناندیڑ حلقہ پارلیمان انتخابات میں 9نامزدگیاں مسترد

ناندیڑ حلقہ پارلیمان انتخابات میں 9نامزدگیاں مسترد

ناندیڑ۔28مارچ(سیاست ڈسڑکٹ نیوز)ناندیڑ حلقہ پارلیمانی 2014 پارلیمانی انتخابات میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری دن 67اُمیدوروں نے نامزدگیاں داخل کئے تھے ان میں آج پرچوں کی جانچ پڑتال کی گئی مختلف وجوہات کی بُنیاد پر 9اُمیدواروں کی نامزدگیاں مسترد کردی گئی۔ اس طرح ابھی بھی 58اُمیدوار میدان میں ہیں ۔ اس طرح کی معلومات ضلع کلکٹر و الی

ناندیڑ۔28مارچ(سیاست ڈسڑکٹ نیوز)ناندیڑ حلقہ پارلیمانی 2014 پارلیمانی انتخابات میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری دن 67اُمیدوروں نے نامزدگیاں داخل کئے تھے ان میں آج پرچوں کی جانچ پڑتال کی گئی مختلف وجوہات کی بُنیاد پر 9اُمیدواروں کی نامزدگیاں مسترد کردی گئی۔ اس طرح ابھی بھی 58اُمیدوار میدان میں ہیں ۔ اس طرح کی معلومات ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر نے دی۔29مارچ بروز ہفتہ کو دوپہر 3بجے تک پرچہ نامزدگیاں واپس لئے جاسکتے ہیں۔ 67اُمیدواروں نے 105نامزدگیاں مسترد کی گیں ان میں شیوراج سمبھا جی پاٹل ( بی ۔ ایس ۔ پی )، ڈی ۔ پی ۔ ساونت (کانگریس )، امیتا چوہان (کانگریس ) ، ستوشیلا بائی ڈگمبر پاٹل ( بی ۔جے ۔پی) ، اشوک سمجھاجی رائو ڈوھولے (آزاد ) ، سنتوش پوپٹ رائو دُشندے ( بی ۔ ایس ۔ پی )، آنند پانڈورنگ نوگھرے (بھاریتہ نوجوان سینا)، معصوم خان شمشیر خان (آزاد ) ، سنتوش رام راج سلا وار شامل ہیں۔ دُرست پائے گئے 58اُمیدواروں میں 20مسلم اُمیدواروں میں کوثر سلطانہ الطاف احمد (مسلم لیگ )، نعیم احمد قادر (آزاد )، شاہین بیگم سلیم احمد (آزاد )، اقبال احمد فقیر محمد (آزاد)، خان اکبر عبدالرزاق (بھارپ بہوجن مہاسنگھ )، فیروز خان کریم خان ( ویلفیئر پارٹی آف انڈیا )، شیخ شفیع شیخ امیر (آزاد )، ظفر علی خان پٹھان (آزاد )، سید ذوالفقار جیلانی ( آزاد )، محمد طاہر پٹیل کریم پٹیل ، صبیحہ محمد اقبال (آزاد )، سید تنویر سید حمزہ (مجلس بچائو تحریک )اور شیخ افضل الدین عظیم الدین (آزاد )جبکہ29مارچ دوپہر 3بجے تک آخری تاریخ ہے۔

TOPPOPULARRECENT