ناندیڑ حلقہ پارلیمان کیلئے پہلے دن 72پرچہ نامزدگی

ناندیڑ۔20مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امسال سیاسی صورتحال 2014؁ء پارلیمانی انتخابات کے مدنظر ناندیڑ حلقہ پارلیمانی انتخابات میں پہلے دن 31افراد نے 72پرچہ نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ لیکن پہلے دن میں کسی بھی اُمیدوار نے کوئی بھی پرچہ نامزدگی کا داخل نہیں کیا ہے۔ ناندیڑ ضلع کلکٹر اور ضلع الیکشن آفیسر دھیرج کمار نے انتخابی اعلامیہ جاری کیا ہے۔جس

ناندیڑ۔20مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امسال سیاسی صورتحال 2014؁ء پارلیمانی انتخابات کے مدنظر ناندیڑ حلقہ پارلیمانی انتخابات میں پہلے دن 31افراد نے 72پرچہ نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ لیکن پہلے دن میں کسی بھی اُمیدوار نے کوئی بھی پرچہ نامزدگی کا داخل نہیں کیا ہے۔ ناندیڑ ضلع کلکٹر اور ضلع الیکشن آفیسر دھیرج کمار نے انتخابی اعلامیہ جاری کیا ہے۔جس کے سبب آج سے ناندیڑ پارلیمانی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی دینے اور قبول کرنے کے دور کا آغاز کیا جارہا ہے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت ضلع الیکشن آفیسر کے اجلاس پر صرف 5لوگوں کو ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ ان میں ایک اُمیدوار اور پانچ سے زائد افراد کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ ناندیڑ ضلع کلکٹر اور ضلع الیکشن آفیسر کی جانب سے متعلق اُمیدواروں کو ایک ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ پرچہ نامزدگی کے ادخال کے موقع پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے نافذکردہ مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل آوری کریں۔ ناندیڑ حلقہ پارلیمان کے تیسرے فہرست کیشروع ہونے کے باوجود ابھی تک کانگریس پارٹی کی جانب سے ناندیڑسے ایم پی کیلئے کس اُمیدوار کو انتخابی میدان میں کھڑا کیا جائے گا ۔ یہ خلاصہ کانگریس پارٹی کی جانب سے ابھی تک اُجاگر نہیں کیا گیا ہے۔ جس کے سبب آئندہ دنوں ناندیڑ حلقہ پارلیمانی چنائو کے دوران کئی نئے اُتار چڑھائورونماء ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT