Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ناندیڑ شہر میں محفل مشاعرہ و تہنیتی نشست

ناندیڑ شہر میں محفل مشاعرہ و تہنیتی نشست

ناندیڑ۔7فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناندیڑ عالمی تحریک کے زیر اہتمام ناندیڑ کے مایہ ناز قلم کار ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی کی تہنیتی نشست و محفل مشاعرہ کا کامیاب انعقاد گزشتہ شب ڈیلکس فنکشن ہال شہر کے قد آور مسلم قائد و شاعر ایڈوکیٹ محمد مقبول سلیم کی صدارت میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی طور پر ضلع کے ہر دلعزیز سپرنٹنڈنٹ آف پول

ناندیڑ۔7فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناندیڑ عالمی تحریک کے زیر اہتمام ناندیڑ کے مایہ ناز قلم کار ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی کی تہنیتی نشست و محفل مشاعرہ کا کامیاب انعقاد گزشتہ شب ڈیلکس فنکشن ہال شہر کے قد آور مسلم قائد و شاعر ایڈوکیٹ محمد مقبول سلیم کی صدارت میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی طور پر ضلع کے ہر دلعزیز سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر وٹھل جادھو اپنے معاونین کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر مسٹر وٹھل جادھو کے امن و امان کے لئے کئے گئے کاموں کیلئے ان کا بھی خصوصی طور پر استقبال کیاگیا۔ اس اجلاس میں ضلع ایس پی وٹھل جادھو کے کارنامہ ٔ حیات پر الطاف احمد ثانی تحریر کردہ کتاب ’’پیام امن ‘‘ کا رسم اجراء ایڈوکیٹ مقبول سلیم کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ ملک گیر سطح پر اپنی قلم کے ذریعہ ناندیڑ کا نام روشن کرنے والے معروف شاعر ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی کے کارناموں کو خراج پیش کرتے ہوئے ادارہ ناندیڑ عالمی تحریک کی جانب سے انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔بعدازاں تہنیتی نشست و محفل مشاعرہ کے کنوینر الطاف احمد ثانی نے اس پروگرام کی غرض و غایت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی اور ضلع ایس پی مسٹر وٹھل جادھو کے اپنے اپنے شعبوں میںکئے گئے کارناموں پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ انہوںنے اپنی تقریر میں کہاکہ ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی نے اپنے قلم کی زور پر ناندیڑ کو اُردو ادب میں ایک نئے مقام پر پہنچادیا ہے۔ ان کے ادبی کارناموں کا لوہا آج دنیا اُردو مان رہی ہے۔ وہیں دوسری جانب ناندیڑ ضلع میں امن وامان کی ذمہ داری سنبھال رہے ضلع ایس پی وٹھل جادھو نے بھی سیکولرازم کے پرچم کو مضبوطی سے تھام کر تمام فرقوں کے لوگوں میں ہم آہنگی محبت پیدا کرنے کی کامیاب کوشش پوری دیانتداری سے کی ہے۔ ان دونوں حضرات کی تہنیت ہمارے ادارے کے لئے باعث فخر ہے۔ اور اسی ضمن میں محفل مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔

اس نشست کا آغاز خالد انصاری کے افتتاحی کلمات سے ہوا ، بعد ازاں ادارہ کی جانب سے صدر جلسہ ، مہمان خصوصی و شعراء کی گلپوشی کی گئی ۔ڈیلکس فنکشن ہال کے مالک حیدر دیشمکھ کی جانب سے بھی مہمانان کی گلپوشی کی گئی ۔ تہنیتی نشست کے بعد مشاعرہ کا آغاز راشد کی صدیقی کی نعت پاک سے ہوا ۔ اس مشاعرے میں محمود علی سحر ، ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی ، ایڈوکیٹ مقبول سلیم ، تمیز احمد پرواز، عبدالحفیظ عمشان ، عطا حیدرآبادی ، شبیر مرچی ، التمش طالب، ارشاد احمد بشارت ودیگر نے شرکت کرتے ہوئے اپنے کلا م سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس مشاعرہ کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ ناندیڑ شہر کے مسلم قائد و شاعر ایڈوکیٹ مقبول سلیم نے تقریباً 40سال بعد کسی مشاعرے میں اپنا کلام سنایا۔ ایڈوکیٹ مقبول سلیم ناندیڑ شہر کے مشہور شاعرمحمود عشقی ، نظیر اختر ، جاوید ناصر ، قدیر کمال ، کے ہم عصر شاعر ہیں ، اور وہ کئی سالوں سے اُردو مشاعروں سے دور رہے۔ کئی سالوں بعد ناندیڑ کے اہل ذوق حضرات کو مقبول سلیم کا کلام سننے کا موقع ملا۔ اور انہوں نے باضابطہ اس جلسہ و مشاعرے کی صدارت بھی کی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہاں آج کل محکمہ پولیس کے بڑے بڑے عہدیداران وظیفہ یاب ہونے کے بعد فرقہ پرست تنظیمو ں میں شامل ہورہے ہیں ، وہیں وٹھل جادھو جیسے فرض شناس اور سیکولر ذہن رکھنے والے افسران قومی یکجہتی کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جو کے اندھیرے میں ایک روشن چراغ کے مانند ہے۔ اس موقع پر ضلع ایس پی کے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی تاناجی چکھلے ، آئی پی ایس وجئے کباڑے ،آئی پی ایس پنکج دیشمکھ، آئی پی ایس سالنکے، اتوارہ کے پی آئی ناگناتھ کوڑے ، ایل سی بی کے پوار ودیگر اعلیٰ عہدیداران کے علاوہ عبدالباری صدیقی ، ایڈوکیٹ محمد شاہد ،روز نامہ یقین کے مدیر محمد صادق ،ربانی یوتیکر ، حسن الدین (سابقہ رکن بلدیہ)،ایڈوکیٹ محمد منیر الدین صاحب ،قاضی صلاح الدین صاحب، نقی اللہ صاحب،صحافی نعیم خان، قاضی محمد رفیق ، عبدالرئوف نواب ،ربانی انجینئر ، الحاج عبدالغفار ،ایڈوکیٹ عبدالصمد،مرزاکلیم بیگ و ملازمین موجود تھے۔ اس جلسہ کو کامیاب بنانے میں عبدالقدوس ، ناصر احمد ثانی ، عبدالنعیم ، ابراہیم خان ، ساجد دیشمکھ ، عبدالانیس، شیخ یحییٰ، شیخ ریاض کی کاوشوں کا دخل رہا۔

TOPPOPULARRECENT