Saturday , December 15 2018

ناندیڑ میں جامعہ مریم للبنات جلسہ تقسیم اسناد

ناندیڑ۔21جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناندیڑ شہر کے واجے گائوں علاقہ میں واقع مشہور دینی تعلیمی ادارے جامعہ مریم للبنات کا عظیم الشان جلسہ تقسیم اسناد منعقد کیا جارہا ہے جس میں مدرسہ کی فارغات کو اسناد و انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اس جلسہ سے ناندیڑ کی معروف و معزز عالمات و داعیات خطاب کریں گے۔ یہ جلسہ صرف خواتین اور طالبات کے لئے رکھا گ

ناندیڑ۔21جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناندیڑ شہر کے واجے گائوں علاقہ میں واقع مشہور دینی تعلیمی ادارے جامعہ مریم للبنات کا عظیم الشان جلسہ تقسیم اسناد منعقد کیا جارہا ہے جس میں مدرسہ کی فارغات کو اسناد و انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اس جلسہ سے ناندیڑ کی معروف و معزز عالمات و داعیات خطاب کریں گے۔ یہ جلسہ صرف خواتین اور طالبات کے لئے رکھا گیا ہے۔ واضح ہوکہ ناندیڑ شہر سے قریب واقع واجے گائوں میں لڑکیوں کی دینی تعلیم کا معروف ادارہ جامعہ مریم للبنات کئی سالوں سے ملت کی بیٹیوں کی دینی تعلیم و تربیت انجام دے رہا ہے۔ وسیع و عریض زمین پر قائم مدرسہ کی عالیشان اور پرشکوہ عمارت میں مولانا عبدالقدیر قاسمی اور مولانا فیروز خان مظاہری کی سرپرستی میں اس وقت مدرسہ میںناندیڑ شہر و ضلع اور اطراف و اکناف کی 400 طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں۔ یہ تمام طالبات قیام و طعام کے ساتھ زیر تعلیم ہیں۔ ان میں 100 طالبات یتیم ہیں جن کی ساری کفالت مدرسہ کے ذمہ ہے۔ مدرسہ کی لائق اور محنتی معلمات ہمہ وقت طالبات کی تعلیم و تربیت کے لئے کوشاں ہیں۔ طالبات کو دینی تعلیم کے علاوہ بنیادی عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ پانچ سال تا 15 سال تک عمر کی طالبات کو یہاں تعلیم دی جاتی ہے۔ اس سال مدرسہ کی 23 طالبات فارغ ہورہی ہیں۔ لہٰذا ہر سال کی طرح اس سال بھی ان فارغات کے اعزاز میں ایک عظیم الشان جلسہ تقسیم اسناد 21 جونء بروز ہفتہ 22 شعبان المعظم 1435ھ صبح 9 بجے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس جلسہ میں مدرسہ سے فارغ ہونے والی خوش نصیب طالبات کو ناندیڑ شہر کی مشہور و معروف عالمات و داعیات کے مبارک ہاتھوں سے اسناد عطا کی جائے گی۔ اس جلسہ عام میں جامعہ مریم للبنات کی طالبات تلاوت قرآن، حمد و نعت خوانی، تقاریر ، مکالمہ، تعلیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ مہمان مقررات کے ایمان افروز بیانات ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT