Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ناندیڑ پارلیمانی حلقہ میں 63فیصد رائے دہی

ناندیڑ پارلیمانی حلقہ میں 63فیصد رائے دہی

ناندیڑ۔18اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناندیڑ پارلیمانی حلقہ کے 23اُمیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ناندیڑ کے رائے دہند گان نے آج الیکٹروانک ووٹنگ مشین میں بند کردیا ۔ اس طرح گزشتہ ایک ماہ سے جاری انتخابی سر گرمیوں کو آج آرام مل گیا۔ اب اُمیدواروں اور ان کے بہی خواہوں کو نتائج کیلئے ایک ماہ کا طویل انتظار کرناہوگا۔کیونکہ 16مئی کو ناندیڑ پارلیمانی حلقہ کی رائے شماری اور پھر نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ آج ناندیڑ پارلیمانی حلقہ میں 63فیصدر رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔ رائے دہی کا یہ تناسب 2009؁ء میں جب بھاسکر رائو پاٹل نے کانگریس کے ٹکٹ پر ناندیڑسے کامیابی حاصل کی تھی 53,83تھا۔ ملک میں ہونے والے 16ویں پارلیمان کے انتخابات کے ملکی سطح پر پانچویں مرحلہ کے اور ریاست مہاراشٹر میں دوسرے مرحلے کیلئے آج بشمول ناندیڑ ، ریاست کے 19پارلیمانی حلقوں میں بروز جمعرات صُبح 7بجے سے شام 6بجے کے دوران ووٹ ڈالے گئے۔ مقامی سطح پر انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے ضلع الیکشن انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ نے انتہائی وسیع انتظامات کئے تھے۔ ناندیڑ کے مختلف مراکز رائے دہی پر آج صُبح سے ہی رائے دہندوں میں حق رائے دہی سے استفادہ کے تئیں کافی جوش و خروش دیکھا گیا ۔ کئی انتخابی مراکز پر مرد و خواتیں رائے دہندوں اور بالخصوص نو عمر رائے دہندوں کی بڑی تعداد قطاروں میں دیکھی گئی ۔ نئے ووٹروں میں لڑکے لڑکیوں میں ووٹنگ کے تئیں کافی جوش و خروش نمایاں طور پر ظاہر ہورہا تھا۔ شام 6بجے تک موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ ناندیڑ پارلیمانی حلقہ میں 60فیصد رائے دہند گان نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ہے۔ اسی طرح ناندیڑ ضلع کے بیشتر تعلقوں جات میں ووٹنگ کا فیصد کچھ ا س طرح سے تھا جس میں بھوکر تعلقہ میں 67.47ناندیڑ شمال میں 53.52، ناندیڑ جنوب میں 66.29، نائیگائوں میں 64.87، دیگلور تعلقہ میں 60.72اور مکھیڑ تعلقہ میں 67.04فیصد رائے دہی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT