Wednesday , December 19 2018

نانک رام گوڑہ میں پولیس کا کارڈن اینڈ سرچ آپریشن

غیر سماجی عناصر و سرگرمیوں کی تلاشی ، 25 افراد گرفتار ، 19 گاڑیاں ضبط

غیر سماجی عناصر و سرگرمیوں کی تلاشی ، 25 افراد گرفتار ، 19 گاڑیاں ضبط
حیدرآباد /9 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے آئی ٹی زون کے علاقہ نانک رام گوڑہ علاقہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے تحت دھاوا کرتے ہوئے مکانات کی تلاشی لی ۔ عادی مجرمین کی تلاشی کیلئے مادھاپور زون پولیس نے تقریباً 150 مکانات کا محاصرہ کرتے ہوئے جامع تلاشی لی ۔ یہ علاقہ مکمل طور پر مختلف اقسام کے مہاجرین کی پناہ گاہ ہے ۔جہاں مختلف ریاستوں کے افراد روزگار کے سلسلہ میں ایس آئی ٹی زون کو گھیرے ہوئے ہیں اور اس علاقہ میں دھول پیٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھی کثرت پائی جاتی ہے ۔ جنہوں نے اس علاقہ میں مخصوص حلقوں کو تیار کرتے ہوئے ان مقامات پر دیسی ساختہ کشیدہ شراب اور گڑمبہ تیاری کے ٹھکانے قائم کرلئے ۔ اکثر یہ لوگ دھول پیٹ سے شراب منتقل کرتے ہوئے گڑمبہ فروخت کرتے ہیں ۔ ڈی سی پی مادھاپور کے مطابق اس علاقہ میں ملزم اشوک سنگھ جو اس کاروباری میں بہت زیادہ ملوث ہے ۔ اس علاقہ میں رہتا ہے ۔ مادھاپور ڈی سی پی مسٹر کارتکیہ کی زیر نگرانی منعقدہ اس کارڈن سرچ میں جو گچی باؤلی پولیس حدود میں منعقد ہوا ، 25 افراد کو حراست میں لیاگیا اور 19 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ۔ پولیس نے عادی مجرمین کی ٹولیوں کو بھی بے نقاب کردیا اور عادی مجرمین کی سرگرمیوں پر روک لگانے کے اقدامات کو ضروری قرار دیا ۔ پولیس نے اس دھاوے اور خصوصی کارروائی کے دوران ایک ہزار لیٹر کیروسین اور 50 بٹے کالہ گوڑ ، 30 گیاس سلینڈر ، گیس کٹر ، دیسی شراب گڑمبہ کے پیاکٹس کو ضبط کرلیا ۔ اس کارڈن اینڈ سرچ کی کارروائی میں ایک ڈی سی پی ایک اڈیشنل ڈی سی پی سطح کے عہدیدار کے علاوہ چار اے سی پی 18 انسپکٹرس 29 سب انسپکٹرس 150 کانسٹیبلز و دیگر نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT