Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / نان اکریڈیٹیڈ صحافیوں کے لیے ہیلتھ کارڈس درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

نان اکریڈیٹیڈ صحافیوں کے لیے ہیلتھ کارڈس درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ریاست میں اکریڈیٹیڈ صحافیوں ( ایسے صحافی جو اکریڈیشن کارڈ کے حامل ہیں ) کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت حاصل ہے ۔ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی نمائندگی پر حکومت نے نان اکریڈیٹیڈ ( اکریڈیشن نہ رکھنے والے صحافیوں ) کو بھی ہیلتھ کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس کے لیے 16 اگست درخواست فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی تاہم سکریٹری جنرل ٹی یو ڈبلیو جے مسٹر وراحت علی ، صدر ایچ یو جے محمد ریاض احمد ، سکریٹری ایچ یو جے مسٹر شنکر گوڑ کی نمائندگی پر درخواست فارمس داخل کرنے کی تاریخ میں 20 اگست تک توسیع کی گئی ہے ۔ ٹی یو ڈبلیو جے کے سکریٹری جنرل مسٹر وراحت علی ، محمد ریاض احمد اور شنکر گوڑ نے صحافیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اسکیم سے استفادہ کریں اور ہیلتھ کارڈس کے حصول کو یقینی بنائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT