Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / نان سبسیڈی گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی

نان سبسیڈی گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی

حیدرآباد ۔4 اپریل (سیاست نیوز) جن گیس سلنڈروں پر سبسیڈی نہیں ہے ان کی قیمتوں میں فی سلنڈر 35.50 روپئے کی کمی کی گئی ہے جبکہ پکوان گیس کی قیمتوں پر بھی کمی کی گئی ہے اور یہ کمی 1.74 روپئے کی بھی ہے۔ ریاستی انتظامیہ کے تحت چلنے والی آئیل مارکٹنگ کمپنیاں جن میں خانگی شعبہ کے اندرا پرشتھا گیس لمیٹیڈ اپنی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یکم ؍ اپریل سے انڈین آئیل کارپوریشن کی جانب سے جو نئی قیمتیں متعارف کی گئی ہیں اس کے تحت ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں سلنڈر کی قیمت 615.50 کردی گئی ہے جو پہلے 689 روپئے تھی۔ کولکتہ میں اس کی قیمت اب 676 روپئے، ممبئی میں 625 روپئے، چینائی میں 663.50 روپئے ہوگئی ہے۔ سالانہ سبسیڈی کے 12 سلنڈروں پر جو کمی کی گئی ہے اس میں 14.2 کیلو کے سلنڈر کی قیمت اب 491 روپئے ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT