ناوکودائرا کا اسکیٹنگ میں عالمی ریکارڈ

ٹوکیو۔13ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) جاپان کی اسکیٹر ناو کودائرا نے عالمی کپ اسپیڈ اسکیٹنگ کے ایک ہزار میٹر کے مقابلوں میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جاپان کے سالٹ لیک سٹی میں عالمی کپ اسپیڈ اسکیٹنگ مقابلے میں جاپان کی اسکیٹر ناوکودائرا نے دوڑ میں مقررہ فاصلہ ایک منٹ 12.09 سیکنڈ میں طے کر کے برتری حاصل کی۔ انہوں نے 0.09 سیکنڈ کے فرق سے موجودہ ایک منٹ 12.18 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑا، جسے امریکی اسکیٹر برٹنی بو نے 2015 میں قائم کیا تھا۔کودائرا اس سے پہلے کامبینیشن ریسز میں عالمی ریکارڈز قائم کر چکی ہیں تاہم اسپیڈ اسکیٹنگ کے سنگل لینتھ ایونٹ میں کسی بھی جاپانی خاتون کایہ پہلا عالمی ریکارڈ ہے۔

 

بمراہ کے دادا نے خودکشی کی: رپورٹ
احمدآباد۔13ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت سنگھ بمراہ کے دادا نے خودکشی کی،84 سالہ سنتوخ سنگھ بمراہ کی لاش دریائے سبراماتی میں تیرتی ہوئی ملی۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ معمر سنتوخ سنگھ 17 سال کے طویل عرصے بعد پوتے سے ملنے اتر کھنڈ کے علاقے کیچا سے احمد آباد پہنچے تھے لیکن ان کی بہو نے انہیں پوتے سے ملنے نہیں دیا جس کے بعد سنتوخ سنگھ نے اپنے عزیزوں کو دو ٹیلی فون کالز کئے اور کہا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بیٹے سے ملنے جا رہے ہیں جس میں ممکنہ اقدام خودکشی کی نشاندہی بھی کی گئی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT