Wednesday , November 14 2018
Home / دنیا / ناٹو کانفرنس کے دوسرے روز بھی ٹرمپ بیحد مصروف

ناٹو کانفرنس کے دوسرے روز بھی ٹرمپ بیحد مصروف

بروسلز ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ناٹو چوٹی کانفرنس کے دوسرے دن آذربائیجان، رومانیہ، یوکرین اور جارجیا کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔ برطانیہ روانہ ہونے سے قبل صدر موصوف نارتھ اٹلانٹک کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ چوٹی کانفرنس کے پہلے روز انہوں نے ملٹری الائنس کے قائدین سے ملاقات کی تھی اور یہ خواہش کی تھی ہر ملک کو اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے اس مد میں زیادہ سے زیادہ خرچ کرنا چاہئے اور جرمنی پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ ایک پائپ لائن پراجکٹ کی وجہ سے وہ پوری طرح روس کے کنٹرول میں ہے۔

تیل کا سرقہ کرنے والے مافیا نے
تین پولیس افسران کو ہلاک کردیا
میکسیکوسٹی ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی میکسیکو کے علاقہ میں مسلح حملہ آوروں نے تین پولیس افسران کو ہلاک کردیا۔ یہ علاقہ تیل کی پائپ لائنوں سے تیل کے سرقہ کیلئے بدنام ہے۔ دریں اثناء تیزوناپاکی میونسپلٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران نے بتایا کہ مہلوک افسران روزمرہ کی گشت پر تھے کہ اچانک ان کی گشتی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا کیونکہ صرف تین روز قبل یہاں تیل کے پائپ لائنوں میں ڈرلنگ کے ذریعہ تیل کا سرقہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی تھی۔ ان تیل پائپ لائنوں کو سرکاری آئیل کمپنی پیمیکس چلاتی ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہیکہ اب تک تیل سرقہ کے جملہ 551 واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں سے 70 فیصد واقعات تیز و ناپا میں رونما ہوئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT