Wednesday , December 19 2018

ناٹو کا قطر کو رکنیت دیئے جانے سے انکار

واشنگٹن ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ناٹو نے چہارشنبہ کو قطر کی ناٹو میں شمولیت کی خواہش پر واضح انکار کردیا اور کہا کہ رکنیت صرف یوروپی ممالک اور امریکہ کیلئے ہی مخصوص ہے۔ انہوں نے گذشتہ منگل کو قطری وزیردفاع کے بیان پر یہ بات کہی اور یہ بھی کہا کہ ’’آرٹیکل 10‘‘ واشنگٹن ٹریٹی کے تحت صرف پوری ممالک ہی ’’ناٹو‘‘ کے رکن بن سکتے ہیں۔ قطر نے ناٹو کی رکنیت کی خواہش کا اظہار قطر پر تحدیدات کے عائد ہونے کی پہلی سالگرہ پر 5 جون 2018ء کو کیا تھا اور کہا تھا کہ قطر، اب تمام ممالک میں دفاع کیلئے ہتھیار میں اچھار معیار رکھتا ہے اور وہ ناٹو کی ہمہ وقتی رکنیت کا خواہاں ہے۔

TOPPOPULARRECENT