Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / ناٹو کے اجلاس کے لئے نئی تاریخ کا عنقریب فیصلہ : اسٹولین برگ

ناٹو کے اجلاس کے لئے نئی تاریخ کا عنقریب فیصلہ : اسٹولین برگ

واشنگٹن، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی اوقیانوس معاہداتی تنظیم (ناٹو) کے جنرل سکریٹری جنرل جینس اسٹولین برگ اور امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آج ناٹو کے تمام ارکان کے کابینہ کی سطح کے مذاکرات کے لیے کسی ایسی تاریخ پر پہنچنے پر متفق ہوئے ہیں جس کے دوران تنظیم کے تمام اراکین میٹنگ میں حصہ لے سکیں۔امریکی وزارت خارجہ نے کل کہا تھا کہ مسٹر ٹلرسن نے میٹنگ کے لیے ناٹو کے سامنے نئی تاریخ کی تجویز پیش کی ہے تاکہ تمام اراکین اس اجلاس میں حصہ لے سکیں۔ پہلے یہ اجلاس بروسلز میں 5-6 اپریل کو ہونا تھا۔ امریکہ نے اس دوران اجلاس میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔اسٹولین  برگ نے کہا کہ اب ہم اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ اجلاس کے لیے کسی ایسے دن کو منتخب کیا جائے جس میں تمام اراکین اس میں حصہ لے سکیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT