ناچارم میں ایک شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد

حیدرآباد۔/13 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) پہلی بیوی سے پریشان دوسری شادی کرنے والے شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ ناچارم پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے انتہائی مسخ شدہ نعش کو برآمد کرلیا۔ جس کی شناخت 48سالہ ویریا عرف بیریا کی حیثیت سے کی گئی جو پیشہ سے ڈی سی ایم کا ڈرائیور ملا پور علاقہ میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام بیدر کرناٹک بتایا گیا ہے۔ اس نے پہلی بیوی سے جھگڑوں اور تنازعہ کے بعد دوسری شادی کرلیا تھا اور ملاپور میں زندگی بسر کرنے لگا ۔ گزشتہ تین دن سے بیرایا کسی کو دکھائی نہیں دے رہا تھا اور نہ ہی اس کے مکان میںکوئی ہلچل تھی اس درمیان مقامی افراد نے تعفن محسوس کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے دوسری بیوی پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT