Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ناچارم میں خاتون کی خودکشی

ناچارم میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) شوہر کے اجنبی خاتون سے ناجائز تعلقات کا پتہ چلنا ایک خاتون کی موت کا سبب بن گیا ہے ۔ واقعہ ناچارم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ناچارم پولیس کے مطابق 35 سالہ بھارگوی نے کل رات اپنے گھر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بھارگوی راگھویندرا نگر کالونی کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی ۔ بھارگوی کے شوہر سرینواس کے ایک اجنبی خاتون سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے اور اس بات کا علم اس کی بیوی کو ہوگیا تھا ۔ جس کے بعد میاں بیوی میں جھگڑے شروع ہوگئے تھے ۔ سرینواس ناجائز تعلقات کا ذکر کرنے پر اپنی بیوی کو مارپیٹ کا نشانہ بناتا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT