Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / ناچارم میں خاتون کی مشتبہ موت

ناچارم میں خاتون کی مشتبہ موت

حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) ناچارم کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ فرحانہ یاسمین جو سنہاپوری کالونی علاقہ کے ساکن خواجہ معین الدین کی بیٹی کل اپنے مکان میں بے ہوش دستیاب ہوئی جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس خاتون نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ہوگا ۔ پولیس ناچارم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT