Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ناچارم میں دھماکو مواد برآمد 4 افراد گرفتار

ناچارم میں دھماکو مواد برآمد 4 افراد گرفتار

حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ ناچارم نے پولیس بھاری مقدار میں دھماکو اشیاء کو ضبط کرلیا ایک ایسے وقت جبکہ شہر کے علاوہ سائبرآباد میں سخت چوکسی جاری ہے ۔ بھاری مقدار کے دھماکو اشیاء کا ضبط کرنا خوف و دہشت کا باعث بنا ہوا ہے ۔ سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے دھماکو اشیاء کے ساتھ 4 افراد مدھو سدن ، گرم ستایا ، چرنجیوی ، ایدایا، وینکٹیش اور سرینواس کو گرفتار کرلیا ۔ ایس او ٹی کے مطابق 2 افراد رما کرشنا اور آنند مفرور بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 400 الیٹرانک ڈیٹونیٹرس 500 جیلاٹن اسٹک ، کار ، موٹر سائیکل اور 10 سیل فونس ضبط کرلیا ۔ گرفتار افراد کو ناچارم پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT