Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ناچارم میں زہریلی دوا کے استعمال سے دو افراد کی خودکشی

ناچارم میں زہریلی دوا کے استعمال سے دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ ناچارم حدود میں دو افراد نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق ایک نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا تو دوسرے نے مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کرلیا۔ پولیس کے مطابق 57 سالہ وسنت جو پیشہ سے ریلوے ملازم ، دیویندر نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے، خرابی صحت سے تنگ آکر اس شخص نے انتہائی اقدام کرلیا۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں 30 سالہ رامچندر جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ناچارم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے اس شخص کی کوئی اولاد نہیں تھی اور اولاد نہ ہونے کے غم سے بھی یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ اب مالی پریشانیوں اور دیگر گھریلو مسائل سے تنگ رامچندر نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT