Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / ناکامی پر ہوش و حواس کھونے کی ضرورت نہیں : کانگریس

ناکامی پر ہوش و حواس کھونے کی ضرورت نہیں : کانگریس

دہرہ دون ۔ 19۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ اتراکھنڈ میں لوک سبھا انتخابات کے بعد کانگریس کی ناقص کارکردگی کے بعد متعدد کانگریسی قائدین ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں جس پر پارٹی کی ریاستی یونٹ نے ا نہیں مشورہ دیا ہے کہ ناکامی پر بوکھلانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے ۔ پی سی سی کی ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ و ترج

دہرہ دون ۔ 19۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ اتراکھنڈ میں لوک سبھا انتخابات کے بعد کانگریس کی ناقص کارکردگی کے بعد متعدد کانگریسی قائدین ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں جس پر پارٹی کی ریاستی یونٹ نے ا نہیں مشورہ دیا ہے کہ ناکامی پر بوکھلانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے ۔ پی سی سی کی ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ و ترجمان دھریندر پرتاپ نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی الیکشن کا حصہ ہے ۔ اگر ناکامی حصہ میں آئے تو اپنے ہوش و حواس کھونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہمیں باوقار انداز میں عوام کے فیصلہ کا احترام کرنا چاہئے اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے ۔ کسی بھی بات پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے پارٹی پلیٹ فارم موجود ہے جس کے ذڑیعہ اختلافات کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ ا یک دوسرے کی خلاف بیان بازی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT