Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ناکام عاشق کی خودکشی

ناکام عاشق کی خودکشی

حیدرآباد /9 مئی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں ایک نوجوان نے محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ سید امان علی نقوی جو یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن اظہر علی نقوی کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا پیشہ سے اے سی ٹیکنیشن تھا جس نے 7 مئی کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس لڑکے نے اپنے والدین سے شادی کا مطالبہ کیا تھا ۔ تاہم والدین نے اسے ٹال دیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ لڑکا گذشتہ 4 سال سے ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT