Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ناک سے تیز رفتار ٹائپنگ کا عالمی ریکارڈ،تالاب کٹہ کے خورشید حسین کو امریکہ کی ماسٹر ڈگری

ناک سے تیز رفتار ٹائپنگ کا عالمی ریکارڈ،تالاب کٹہ کے خورشید حسین کو امریکہ کی ماسٹر ڈگری

حیدرآباد۔18 اگست (سیاست نیوز) قدیم پریس کلب بشیر باغ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ربروجناب خورشید حسین نے 43.85سکنڈز میںاپنی ناک سے 103انگریزی الفاظ ٹائپ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کی کثیرتعداد کے علاوہ مولانا سید شاہ انعام الحق قادری شاہی امام جامعہ مسجد افضل گنج‘ جناب عبدالنوید ‘محمد اعجاز حسین اور جناب اکبر حسین بھی موجود تھے۔قدیم شہر حیدرآباد کے محلے امان نگر تالاب کٹہ کے ساکن خورشید حسین امریکہ کی والپراسیو یونیورسٹی سے انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی میںماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے اور تیز ٹائپنگ میں دوہرے گینیز ورلڈ ریکارڈبھی حاصل کرچکے ہیں۔ خورشید حسین کو 7سال کی عمر سے ٹائپنگ کا شوق ہے۔ خورشید حسین اپنی والدہ محترمہ قدسیہ ناز کی سرپرستی میںاسکول کی پڑھائی سے فارغ ہونے کے بعد ہر روز ٹائپنگ کی مشق کرتے تھے۔انہوں نے ٹائپنگ میںمہارت کے لئے ٹاک ایٹ سافٹ ویر سے بھی استفادہ کیا اور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں مقام حاصل کیا۔ خورشید حسین کے والد ایک ریٹائرڈسرکاری ملازم ہیں جن پر پورے کنبے کی معیشت کا انحصار بھی ہے۔ خورشید حسین نے اپنے مظاہرے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹائپنگ میںمہارت حاصل کرنے کے لئے کڑی محنت اور مشقت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ روزمرہ ٹائپنگ کی مشق سے تیزی کے ساتھ ٹائپنگ میںمہارت ممکن ہے جس کے کڑی مشقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس موقع پر اپنے دوست احباب کے تعاون کا ذکر بھی کیا جو ہروقت ایک دیوار کی طرح ان کیساتھ رہا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ میری ماں نے ہمیشہ اسلامی اصولوں پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کیا کرتی ہیں ۔ واضح رہے کہ ناک سے تیزی کیساتھ ٹائپنگ کا ریکارڈ ایک لڑکی کے پاس تھا جس نے 33الفاظ 1منٹ33سکنڈمیں پورا کیا تھاجس کوخورشیدحسین نے 27فبروری 2014میں منعقدہ ایک مقابلہ میں 47.44سکنڈ میں توڑا اور دوبارہ 22ڈسمبر2014میں انھوں نے اسی ریکارڈ کو46.30سکنڈز میں توڑ کر ناک سے ٹائپنگ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیاتھا اور پھر قدیم پریس کلب حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں کے سامنے 43.85سکنڈز میں انہوں نے 103الفاظ ٹائپ کرتے ہوئے ناک سے ٹائپنگ مقابلہ کو ایک دلچسپ موڑ دے دیا ہے۔ خورشید حسین کی تربیت میںان کے والد محترم نے کسی چیز کی کوئی کمی باقی نہیں رکھی جبکہ ٹائپنگ کی مشق میںمہارت حاصل کرنے والوں کو فزیکل اور منٹل چیک اپ کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے جس کو فراہم کرنے میں ان کے والد محترم نے کبھی کوتاہی نہیںکی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT