Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ناگار جنا ساگرتا سری سیلم کشتی کے ذریعہ سیاحت

ناگار جنا ساگرتا سری سیلم کشتی کے ذریعہ سیاحت

6 گھنٹے کا سفر،3500 روپئے فیس، قیام و طعام کی سہولت
حیدرآباد۔/25اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ناگار جنا ساگر پراجکٹ میں پانی کے ذخیرہ میں غیر معمولی اضافہ کے بعد محکمہ سیاحت نے ناگار جنا ساگر تا سری سیلم پراجکٹ تک 28 اکٹوبر سے لانج ( کشتی ) کے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی ای ایم محکمہ سیاحت مسٹر بالاجی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 28اکٹوبر کو صبح 8:30 بجے ناگار جنا ساگر پراجکٹ سے لانج ( کشتی ) روانہ ہوگی اور دوپہر تقریباً ڈھائی بجے 6 گھنٹے طویل آبی فاصلہ طئے کرکے سری سیلم پہنچے گی اور سری سیلم مندر کے درشن ہونے کے بعد لانج کے ذریعہ سفر کرنے والے افراد وہیں پر شب بسری ( قیام ) کریں گے اور پھر 29اکٹوبر بروز اتوار صبح 11بجے سری سیلم سے لانج ناگارجنا ساگر پراجکٹ کیلئے اپنے سفر کا آغاز کرے گی اورشام 4بجے ناگر جنا ساگر پہنچ جائے گی۔ مسٹر بالاجی نے بتایا کہ ناگارجنا ساگر تا سری سیلم پراجکٹ تک روانگی اور واپسی کیلئے کرایہ سفر فی کس 3500 روپئے ہوگا اور اس رقم میں ہی لانج کے ذریعہ سری سیلم کیلئے سفر کرنے والے افراد کو قیام و طعام وغیرہ کی تمام تر سہولتیں فراہم رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT