Wednesday , May 23 2018
Home / ہندوستان / ناگالینڈ قیام کے 54سال میں ایک بھی خاتون نمائندہ نہیں

ناگالینڈ قیام کے 54سال میں ایک بھی خاتون نمائندہ نہیں

کوہیما۔15فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) ریاست قائم ہونے کے 54سال اور 12مرتبہ اسمبلی انتخابات ہونے کے باوجود اس قدر طویل عرصہ میں ناگالینڈ اسمبلی کیلئے ایک بھی خاتون کو رکن اسمبلی منتخب نہیں کیا جاسکا ۔ ناگالینڈ جہاں 27فبروری کو اسمبلی انتخابات مقرر ہے‘60رکنی اسمبلی کیلئے 195 امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے جس میں اس بار 5خواتین بھی انتخابی میدان میں حصہ لے رہی ہیں ۔ اس بار ویدیوکرونو اور منگینگ پولا نیشنل پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر دیماپوراور حلقہ اسمبلی ناکسن سے مقابلہ کررہی ہے ۔جب کہ رقیلا نامی خاتون امیدوار بی جے پی کے ٹکٹ پر حلقہ اسمبلی تنگسنگ صادرنشست سے ملاقات کررہی ہے ۔اسی طرح نوقائم شدہ سیاسی پارٹی نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے عون کونیاک حلقہ اسمبلی ابوئی سے مقابلہ کررہی ہے ۔دوسری طرف آزاد امیدوار کی حیثیت سے ریکھا روز حلقہ اسمبلی چیزامی سے مقابلہ کررہی ہے ۔حالانکہ برسراقتدار پارٹی ناگا پیپلز فرنٹ ایک بھی خاتون امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT