Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / ناگالینڈ کانگریس کا بی جے پی کیخلاف آزاد سکیولر امیدوار کی تائید فیصلہ

ناگالینڈ کانگریس کا بی جے پی کیخلاف آزاد سکیولر امیدوار کی تائید فیصلہ

کوہیما۔12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس پارٹی نے آج کہا کہ وہ ریاست میں 27 فبروری کو منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ان نشستوں پر سکیولر امیدواروں کی تائید کرے گی جہاں سے بی جے پی کو شکست دینے کے امکانات زیادہ ہیں۔ 60 رکنی اسمبلی کے لیے کانگریس 19 نشستوں پر مقابلہ کررہی ہے۔ تاہم ایک نشست پر انہوں نے اپنے امیدواروں کو دستبردار کرادیا ہے تاکہ وہاں سے بی جے پی کے خلاف مقابلہ کرنے والے آزاد امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔ دی ناگالینڈ پردیش کانگریس کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد بی جے پی اور اس کے حلیفوں کو روکنا ہے تاکہ ریاست کی عوام کو زعفرانی سیاست سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سکیولر امیدوار کے حق میں دستبرداری اختیار کرلے۔ دوسری طرف بی جے پی نے نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی (این ڈی پی پی) کے ساتھ اتحاد قائم کی ہے جس کے تحت دونوں حلیف جماعتیں بالترتیب 20 اور 40 نشستوں پر مقابلہ کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT