Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ناگالینڈ کی ٹیم دو رنز پر آل آؤٹ

ناگالینڈ کی ٹیم دو رنز پر آل آؤٹ

نئی دہلی۔24 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ میں منفی ریکارڈ بنتے ہی رہتے ہیں اورایسا ہی ایک ریکارڈ ناگالینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے نام ہوا جو 17 اوورس میں صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انڈر19 ونڈے لیگ میں ناگالینڈ اورکیرالہ ٹیم کے درمیان ہوئے مقابلے میں یہ ریکارڈ بنا۔ ناگالینڈ کی ٹیم 2 رنز پر آوٹ ہوگئی وہیں کیرلا کو یہ میچ جیتنے کیلئے صرف ایک گیند کی ہی ضرورت پڑی۔ناگالینڈ کی اننگز میں اوپنر مینکا ہی اکیلی کھلاڑی تھیں جنہوں نے ایک رن بنا کر اپنی ٹیم کے لئے اسکورکیا اور یہ رن انہوں چھٹے اوور میں بنایا جبکہ دوسرا رن ٹیم کو وائڈ سے ملا۔اس کے بعد پوری ٹیم اسی اسکور پر آل آؤٹ ہو گئی۔

TOPPOPULARRECENT