Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ناگالینڈ کے سیاسی بحران میں شدت

ناگالینڈ کے سیاسی بحران میں شدت

نئی دہلی14جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ناگالینڈ میں سیاسی بحران مزید گرم ہوگیا ہے اور وزیر اعلی ایس لایئجتسو اور گورنر پی آچاریہ کے درمیان ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔گزشتہ تین دنوں میں یہ دوسری بار ہے جب گورنر نے وزیر اعلی کو آئینی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کل شام گورنر نے ایک بیان میں کہا کہ پہلی نظر میں یہ ظاہر ہوتا ہے جیسے وزیر اعلی نے ایوان میں ارکان کی حمایت کھو دیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اسے دیکھتے ہوئے ہفتہ کے روز 15 جولائی کو اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلا کر انہیں اپنی اکثریت ثابت کرنی چاہئے ۔ یہ بیان اس نقطہ نظر سے بھی کافی اہم ہے کیونکہ وزیر اعلی نے 11 جولائی کو اکثریت ثابت کرنے سے متعلق گورنر کی ہدایت کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ انگامی اسمبلی سیٹ پر 29 جولائی کو ضمنی انتخاب ہوگا۔ گورنر نے 11 جولائی کو وزیر اعلی کو ہدایت دی تھی کہ وہ 15 جولائی کو ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں۔گورنر نے اس پورے واقعے سے پہلے ہی مرکزی حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ وزیر اعلی کی جانب سے اکثریت ثابت کرنے کے مطالبے کو مسترد کئے جانے کو جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے ۔اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ یا تو وزیر اعلی ریاستی اسمبلی کا سیشن بلانے کی سفارش کر سکتے ہیں یا پھر انہیں ہٹنا پڑ سکتا ہے ۔

میانمار کے سربراہ فوج کی وزیر دفاع سے ملاقات
نئی دہلی ۔ /14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے جنرل یومن آنگ لائینگ نے آج مرکزی وزیر دفاع ارون جیٹلی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں فوج اور بحریہ کے سربراہ بھی شریک تھے ۔ تفصیلی بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں مزید گہرائی پیدا کرنے کے وسائل و ذرائع تلاش کرنے سے اتفاق کیا گیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT