Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / ناگالینڈ کے نئے گورنر کو وزیر اعلیٰ زیلانگ کی مبارکباد

ناگالینڈ کے نئے گورنر کو وزیر اعلیٰ زیلانگ کی مبارکباد

کوہیما ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ ناگالینڈ ٹی آر زیلانگ نے پدمانا بھا بالکرشنا آچاریہ کو ریاست کے گورنر کے عہدہ پر تقرری کیلئے مبارکباد دی ۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق زیلانگ نے نئے گورنر کا خیر مقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ مسٹر آچاریہ چونکہ ایک تجربہ کار سیاستداں ہیں لہذا وہ ریاست ناگالینڈ کی ترقی کیلئے صحیح سمت کی جانب پیشرفت کریں گے ۔ مسٹر زیلانگ نے نئے گونر کو اپنا مکمل تعاون دینے کا تیقن دیا اور ان کی میعاد کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ مسٹر آچاریہ کو 14 جولائی کو ناگلینڈ کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں قید 40 ہندوستانی لیبرس کی رہائی کی راہ ہموار
نئی دہلی ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت نے 40 ہندوستانی شہریوں کی رہائی کو یقینی بنایا ہے جو سعودی عرب کی جیلوں میں لیبر قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے قید ہیں۔ بی جی پی ترجمان شاہنواز حسین نے بتایا کہ ان ورکرس کا تعلق بہار ، جھارکھنڈ اور اتر پردیش سے ہے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج کی کوششوں سے ان 40 لیبرس کی رہائی یقینی ہوسکی۔

TOPPOPULARRECENT