Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ناگا امن معاہدہ کی تفصیلات کو برسرعام لانے کا مطالبہ

ناگا امن معاہدہ کی تفصیلات کو برسرعام لانے کا مطالبہ

امپھال۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) منی پور کے ڈپٹی چیف منسٹر گائیکھنگم نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مل جل کر جدوجہد کریں۔ اگر مرکز اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ کے درمیان ہوئے حالیہ امن معاہدہ سے منی پور کی داخلی سلامتی اور علاقائی یکجہتی کو خطرہ پیدا ہوتا ہے کہ عوام کو متحدہ احتجاج کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس امن معاہدہ کی تفصیلات کو برسرعام لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کے بارے میں عوام الناس کو معلومات ہونا ضروری ہے۔ منی پور پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گائیکھنگم نے کہا کہ اس معاہدہ کو پڑوسی ریاستوں سے مشاورت کے بغیر قطعیت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT