Tuesday , December 11 2018

ناگا سمجھوتہ کا ہنوز کوئی اثر نہیں مودی پر راہول کا طنز

نئی دہلی ۔ /4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم کو ناگا سمجھوتہ پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ وزیراعظم نے 2015 ء میں اس سمجھوتہ پر دستخط کیا گیا ۔ راہول نے کہا کہ اس سمجھوتہ کے اثرات تاحال کہیں نظر نہیں آئے ۔ راہول گاندھی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’ اگست 2015 ء میں مسٹر مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ ناگا سمجھوتہ پر دستخط کے ساتھ انہوں نے تاریخ بنائی ہے ۔ فبروری 2018 ء تک بھی معاہدہ کا ہنوز کہیں اثر دیکھا نہیں گیا ۔ مودی جی ہندوستان کے وہ پہلے وزیراعظم ہیں جن کے الفاظ سے اس سمجھوتہ کے اثرات کا کہیں کوئی مطلب نہیں نکلتا ‘‘ ۔ ناگالینڈ میں /27 فبروری کو اسمبلی انتخابات مقرر ہیں ۔ ناگالینڈ امن سمجھوتہ پر اگست میں وزیراعظم مودی اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ نے دستخط کئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT