Thursday , May 24 2018
Home / Top Stories / ناگا لینڈ میں مستحکم حکومت کا وعدہ: مودی

ناگا لینڈ میں مستحکم حکومت کا وعدہ: مودی

آنے والے چند ماہ میں ناگا مسئلہ جلد حل ہوگا ، انتخابی ریالی سے وزیراعظم کا خطاب
تونسانگ22فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ناگا لینڈ میں چار برس سے جاری عدم استحکام خاتمہ ہوگا اور بی جے پی ۔ این ڈی پی پی حکومت ریاست میں ترقی کو یقینی بنائے گی۔ مسٹر مودی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ کچھ مہینوں میں ناگا سیاسی مسائل کا ایسا حل نکلے گا جو ریاست کے لوگوں کو قابل قبول ہوگا۔ اس کے لئے ہم لوگوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست میں ایک مستقل اور مضبوط حکومت بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ناگا لوگوں کی تہذیبی خصوصیات کا احترام کرتے ہیں۔ بی جے پی حکومت ریاست میں ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں لئے ماڈرن بازار کی سہولیات فراہم کرائے گی۔ مسٹر مودی نے ہندی میں لوگوں کو خطاب کیا جس کا ناگا زبان میں ترجمہ مرکزی وزیر کرن رجییجو نے کیا۔ریاست میں 60 ممبران پر مشتمل اسمبلی کے لئے 27 فروری کو انتخابات ہوں گے ۔ بی جے پی اور این ڈی پی پی مل کر انتخابات لڑ رہے ہیں۔ بی جے پی 20 سیٹوں پر جبکہ این ڈی پی پی 40 سیٹوں پر انتخابات لڑ رہی ہے ۔اسی دوران ناگا امن معاہدہ کے مستقبل پر بحث کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پورے اعتماد کے ساتھ لوگوں کو یقین دلایا کہ آئندہ چند مہنیوں میں ہی ناگا سیاسی مسئلہ کا عزت دارانہ حل تلاش کرلیا جائے گا۔مسٹر مودی نے مشرقی ناگالینڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی ۔این ڈی پی پی اتحادکے حق میں انتخابی تشہیر کے دوران ایک انتخابی ریلی سے کرتے ہوئے کہاکہ میری حکومت پوری سنجیدگی کے ساتھ ناگا سیاسی مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے کام کررہی ہے ۔انہوں کہاکہ مجھے امید ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں ناگالینڈ کے لوگوں کے لئے عزت دارانہ اور ان کے سیاسی حقوق کا احترام کرنے والا حل ہم حاصل کرسکیں گے ۔مسٹر مودی نے ہندی میں لوگوں سے خطاب کیا جس کا ناگا زبان میں ترجمہ مرکزی وزیر کرن رجییجو نے کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست میں ایک مستقل اور مضبوط حکومت بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت ریاست میں ترقی کے یقنیے کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے لئے جدید بازار کی سہولت مہیا کرائے گی۔

TOPPOPULARRECENT