Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ناگرجناساگر ڈیم لبریز

ناگرجناساگر ڈیم لبریز

نلگنڈہ /12 ستمبر ( سیاست نیوز ) ایشیاء کا سب سے بڑا ہمہ مقصدی پراجکٹ میں پانی کے بہاؤ میں تیزی کی وجہ ذخیرہ آب کی سطح مکمل ہو رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے کل شام تک ہر پراجکٹ کے ریڈیل کرائیسٹ گیٹوں سے پانی کو خارج کئے جانے کی توقع ہے ۔ پراجکٹ عہدیداروں کے بموجب ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں 590 فٹ پانی کا ذخیرہ کیا جاسکتا ہے ۔ سری سیلم سے پانی کے اخراج ک

نلگنڈہ /12 ستمبر ( سیاست نیوز ) ایشیاء کا سب سے بڑا ہمہ مقصدی پراجکٹ میں پانی کے بہاؤ میں تیزی کی وجہ ذخیرہ آب کی سطح مکمل ہو رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے کل شام تک ہر پراجکٹ کے ریڈیل کرائیسٹ گیٹوں سے پانی کو خارج کئے جانے کی توقع ہے ۔ پراجکٹ عہدیداروں کے بموجب ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں 590 فٹ پانی کا ذخیرہ کیا جاسکتا ہے ۔ سری سیلم سے پانی کے اخراج کی وجہ ڈیم کی سطح آب 587 فٹ ریکارڈ إی گئی ہے ۔ پراجکٹ میں 408 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ کیا جاسکتا ہے تاحال 305.505 ٹی ایم سی پانی موجود ہے ۔ پراجکٹ کا ان فلو 71 ہزار کیوزکس ہے جبکہ آوٹ فلو 46,560 کیوزک کیا جارہا ہے ۔ برقی کیلئے 20747 کیوزک پانی کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ پراجکٹ سے دائیں نہر میں 10913 کیوزک بائیں نہر میں 11 ہزار کیوزک ایس ایل بی سی کنال میں 18 ہزار کیوزک پانی کی چھوڑا جارہا ہے ۔ سری سیلم پراجکٹ میں 884.70 فٹ سطح آب ہے ۔ کرشنا ندی میں پانی کا بہاؤ اس طرح بھی رہا توقع ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پراجکٹ کے دروازوں کو کھول دیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT