Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ناگرجناساگر کی سطح آب 54.1 فیٹ سے زائد سری سیلم پراجیکٹ سے پانی کا اخراج

ناگرجناساگر کی سطح آب 54.1 فیٹ سے زائد سری سیلم پراجیکٹ سے پانی کا اخراج

حیدرآباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں واقع ایشیا کا سب سے بڑا آبپاشی پراجکٹ ’’ناگرجنا ساگر پراجکٹ‘‘ کی سطح آب تقریباً 541 فیٹ سے زائد ہوچکی ہے ۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گزشتہ تین چار یوم سے ریاست کرناٹک میں ہوئی زبردست تیز بارشوں کے نتیجہ میں سری سیلم پراجیکٹ کی سطح آب مکمل ہونے کے قریب پہونچ گئی ۔ سری سیلم پراجیکٹ میں پانی کے تیز بہاؤ کو بڑھتے ہوئے دیکھ کر فاضل پانی کو سری سیلم پراجکٹ کے تقریباً آٹھ دروازوں (گیٹ) کو دس فیٹ کی اونچائی تک کھول کر ناگرجنا ساگر آبپاشی پراجکٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے چھوڑا جارہا ہے ۔ اس طرح سری سیلم پراجکٹ کے ذریعہ (2,71,712) کیوسیکس پانی کا اخراج عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی سطح آب میں بتدریج زبردست اضافہ ہورہا ہے جبکہ گزشتہ ہفتہ کے دوران ناگرجناساگر پراجکٹ کی سطح آب 520 فٹ بتائی گئی تھی لیکن اب چونکہ ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ ہونے کے بعد اس پراجکٹ میں فی الوقت زائد از 188.9530 ٹی ایم سی کے برابر پانی کا ذخیرہ پایا جاتا ہے ۔ جبکہ ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی مکمل سطح آب 590 فیٹ ہونے کی بنیاد پر اس پراجکٹ میں پانی کا ذخیرہ 312.29 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ ممکن ہوسکتا ہے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اگر آئندہ دس یوم تک اسی طرح ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں پانی آنے کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے گیٹس (دروازے) کو کھول دینا پڑے گا ۔ تاہم اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ آئندہ چار یوم تک ناگرجنا ساگر آبپاشی پراجکٹس میں پانی آنے کا سلسلہ جاری رہنے کی قوی توقع پائی جاتی ہے اور اگر ریاست کرناٹک میں جاریہ ہفتہ اور آئندہ ہفتہ کے دوران بارش ہونے کے نتیجہ میں ناگرجنا ساگر پراجکٹ کی مکمل سطح آب (590) فیٹ تک پہنچ جانے کی قوی اُمید پائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT