Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ناگرکرنول میں آج اجتماعی شادیاں

ناگرکرنول میں آج اجتماعی شادیاں

ناگرکرنول 23؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر وقف مینیجنگ کمیٹی ناگرکرنول جناب ناصر محی الدین کے بموجب وقف مینیجنگ کمیٹی کی جانب سے بتاریخ12؍ ربیع الاول مطابق 24؍ ڈسمبر میلاد النبی  کے موقع پر حسب عمل غریب و نادار مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جارہاہے۔ اس موقع پر چارمسلم غریب لڑکیوں کی شادیوں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ فی جوڑا ایک عدد پلنگ، بستر، سنگار داں کے علاوہ گھریلو ضروری اشیاء فراہم کیا جائیگا۔ اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی مولانا حافظ محمد رضی الدین کامل جامعہ نظامہیہ کے علاوہ ، مولانا حافظ محمد شاکرصدیقی نقشبندی القادری، خطیب جامع مسجد، حافظ محمد محبوب علی امام وخطیب مسجد معراج خطاب فرمائینگے ۔جناب ناصر محی الدین نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی خواہش کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT