Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ناگرکرنول میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد

ناگرکرنول میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد

ناگرکرنول ۔ 22 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایس پی محبوب نگر مسٹر وشوا پرساد نے پولیس کے بارے میں عوام کے ذہنوں میں پائے جانے والے غلط خیالات کو دور کرتے ہوئے عوام سے بہترین تعلقات کو استوار کرنے کا مشورہ دیا ۔ پولیس یوم شہیدان کے موقع پر مستقر کے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں منعقدہ خونی عطیے کیمپ کا انہوں نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ایس پی ہر تیس افراد میں سے ایک فرد کو خون کا عطیہ فراہم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے پولیس کو خدمت خلق کا جذبہ لیکر عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت دی ۔ قبل ازیں پولیس شہیدوں کے پورٹریٹ پر پھول چڑھاکر ایس پی نے خراج پیش کیا ۔ پروگرام میں ڈی ایس پی گوردھن ، سی آئی رام بابو ، ریڈکراس کے ڈسٹرکٹ سکریٹری نٹراج و دیگر نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT