Saturday , July 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ناگرکرنول میں پولیو پروگرام کا معائنہ

ناگرکرنول میں پولیو پروگرام کا معائنہ

ناگرکرنول /19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قومی یوم پولیو کے سلسلے میں بروز اتوار پی پی یونٹ کے زیر اہتمام مستقر کے مختلف مقامات پر پولیو مراکز کا اہتمام کرتے ہوئے اندرون پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو خوراک پلایا گیا ۔ مستقر کے بس اسٹانڈ کے پاس قائم کردہ پولیو مرکز کا صدرنشین بلدیہ وی موہن گوڑ نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر نائب صدرنشین ب

ناگرکرنول /19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قومی یوم پولیو کے سلسلے میں بروز اتوار پی پی یونٹ کے زیر اہتمام مستقر کے مختلف مقامات پر پولیو مراکز کا اہتمام کرتے ہوئے اندرون پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو خوراک پلایا گیا ۔ مستقر کے بس اسٹانڈ کے پاس قائم کردہ پولیو مرکز کا صدرنشین بلدیہ وی موہن گوڑ نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر نائب صدرنشین بلدیہ جے رام چندرا ریڈی بھی موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ ملیریا آفیسر مسٹر کے ششی کانت نے شہر میں قائم پولیو مراکز کا معائنہ کیا اور پالیم ، بجناپلی ، تیلکاپلی کے پرائمری ہیلت سنٹرس کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پرموجود عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ایسے افراد جو اپنے بچوں کو پولیو خوراک پلانے پولیو مراکز تک نہ آسکے ان کے مکانات تک پہونچکر ان کے بچوں کو پولیو خوراک پلانے کی ہدایت دی ۔ ان مختلف پروگراموں میں وارڈ کونسلرس ، غوث محی الدین ، وجرا لنگم ، ہیلت اسسٹنٹ یادگیری و دیگر نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT