Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ناگرکرنول میں45 عازمین حج کا قرعہ کے ذریعہ انتخاب

ناگرکرنول میں45 عازمین حج کا قرعہ کے ذریعہ انتخاب

31جنوری تک مزید دستاویزات داخل کریں: شیخ فرید احمد

ناگرکرنول 12؍جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر ضلع حج سوسائٹی ناگرکرنول جناب الحاج شیخ فرید احمد فرید نے آج جاری کردہ اپنے اخباری بیان میں کہا کہ 2018 ء کیلئے حج ہاؤز ، نامپلی حیدرآباد میں سنٹر حج کمیٹی کے اشتراک سے آن لائن کے ذریعے عمل میں لائے گئے قرعہ اندازی میں ضلع ناگرکرنول کے 45 خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب عمل جبکہ ضلع ناگرکرنول سے جملہ 78 حضرات نے حج و زیارت النبی ﷺ کے لئے اس سال درخواستیں داخل کی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ تعداد ضلع ناگرکرنول کے لئے تاریخی ہے اس قبل اتنی بڑی تعداد میں عازمین کا انتخاب عمل میں نہیں آیا۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب کے بار صرف شہر ناگرکرنول میں 24 عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ اچم پیٹ 11،کولاّپور 4،کلواکرتی 4 اور تماجی پیٹ سے 3 عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔ جبکہ کوٹے میں اضافہ کرنے پر مزید تعداد بڑھنے کی امید کی۔انہوں نے عازمین حج جن کا قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب عمل میں آیا ان سے خواہش کی کہ فی حاجی دو ، دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز، ایڈوانس رقم کی رسید کے ساتھ ساتھ میڈیکل سرٹفیکیٹ 31 ؍ جنوری 2018 تک دفتر ضلع حج سوسائٹی ناگرکرنول کے پاس داخل کریں جبکہ حج سوسائٹی کے عہدیداران مذکورہ کاغذات تلنگانہ حج سوسائٹی ناگرکرنول کے پاس داخل کرتے ہوئے متعلقہ عازمین حج کو رسائد حوالے کرینگے۔ مزید تفصیلات کے لئے صدر سوسائٹی جناب الحاج شیخ فرید احمد سے فون نمبر 9642958765 پر یا معتمد جناب الحاج محمد ابراھیم نقشبندی سے فون نمبر 9052542716 پرربط پیداکرنے کی انہوں نے خواہش کی۔اس موقع پر نائب صدر مولانا محمد عبدالحق نظامی نقشبندی، مولانا محمد عبدالوکیل حسامی، معتمد جناب الحاج محمد ابراھیم نقشبندی، شریک معتمد جناب الحاج شیخ عبدالشکور، حافظ محمد محبوب علی، پبلسٹی سیکریٹری جناب شیخ محمد نورالحق جواد، خازن جناب الحاج شیخ مولاپیراں، سید عظیم الدین، سید طاہرالدین، محمد علی طاہر و دیگر موجودتھے۔

TOPPOPULARRECENT