Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ناگر جنا ساگر سے سیما آندھر کو پانی کی اجرائی کا حکم

ناگر جنا ساگر سے سیما آندھر کو پانی کی اجرائی کا حکم

حیدرآباد یکم جولائی ( پی ٹی آئی) دریائے کرشنا کے آبی انتظامی بورڈ نے آندھرا پردیش میں کرشنا طاس کے نشیبی علاقے کو ناگر جنا ساگر ڈیم سے 8 جولائی تک روزانہ 6000 کیوزکس پانی کی اجرائی کا حکم دیا ہے تا کہ وہاں (سیما آندھرا) کے عوام کیلئے پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔ اس بورڈ نے 24 جون کو حکومت تلنگانہ کے عہدیداروں کو یہ ہدایت کی تھی کہ علاقہ آندھرا کو ایک ہفتہ کیلئے 6000 کیوزکس پانی جاری کیا جائے لیکن مرکزی آبی کمیشن ( سی ڈبلیو سی) کو موصولہ اطلاعات کے مطابق وجئے واڑہ میں پرکاشم بیاریج کو مقررہ حد سے بہت کم جاری کیا گیاتھا چنانچہ خاطر خواہ پانی کی مقدار جاری نہ کئے جانے کے پیش نظر بورڈ نے آج حکومت تلنگانہ کے ناگر جنا ساگر پراجکٹ کے چیف انجینئر کو یہ ہدایت دی کہ 8 جولائی تک روزانہ پانی کی اجرائی جاری رکھی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT